بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پورٹو ریکو کے 112 سالہ ایمیلیو فلور سب سے طویل العمر شخص بن گئے

بحیرہ کیریبین میں موجود امریکی علاقے پورٹو ریکو کے 112 سالہ ایمیلیو فلورس مارکیز دنیا کے سب سے طویل العمر شخص بن گئے۔

ایمیلیو فلورس مارکیز کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیاگیا ہے، وہ 1908 میں پیداہوئے۔

ان کا کہنا ہے ان کی طویل عمر کا راز سب سے ہمدردی کرنا ہے، ان کے والد نے انہیں سب سے محبت کرنا سکھایا تھا۔

اس سے قبل دنیا میں سب سے طویل عمر کا ریکارڈ گذشتہ سال انتقال کرجانے والے رومانیہ کے 111 سالہ دومیترو کومنسکو (Dumitru Comanescu)  کے پاس تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.