پنجاب کابینہ کی سب کمیٹی برائے کورونا وائرس نے صوبے میں کورونا کی تیسری لہر کی بگڑتی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی صدارت میں پنجاب کابینہ کی سب کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس منعقد ہوا۔
دورانِ اجلاس کمیٹی نے 15 فیصد سے زائد مثبت کیس والے شہروں میں مزید سخت اقدامات کرنے کی سفارش کر دی۔
کمیٹی کل این سی اوسی کے اجلاس میں تجاویز پیش کرے گی۔
سب کمیٹی میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 19 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سرگردھا اور فیصل آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز 17 فیصد پر پہنچ گئے، جبکہ راولپنڈی اور رحیم یار خان میں مثبت کورونا کیسز 15 فیصد پر پہنچ چکے ہیں۔
Comments are closed.