بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب: نئے بلدیاتی نظام کو مؤثر اور فعال بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل

حکومتِ پنجاب نے نئے بلدیاتی نظام کو مؤثر اور فعال بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کمیٹی کے کنوینر مقرر کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر قانون، وزیر خزانہ، وزیر صنعت، وزیر ہاؤسنگ اور سیکریٹری بلدیات اس کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

اس حوالے سے سیکریٹری بلدیات نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ کمیٹی نئے بلدیاتی نظام کو مؤثر بنانے اور اختیارات کی حد سے متعلق سفارشات دے گی۔

انھوں نے کہا کہ کمیٹی الیکشن کمیشن کو حد بندی کے لیے دیہات کی تعداد تجویز کرے گی۔

سیکریٹری بلدیات پنجاب کا کہنا تھا کہ کمیٹی حکومت کی جانب سے تجویز کیے گئے اقدامات کی بھی منظوری دے گی۔

انھوں نے کہا کہ کمیٹی ایسے معلاملات کی نگرانی کرے گی جو قانونی معاملات میں رکاوٹ کا باعث بن سکتے ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.