آٹا پھر مہنگا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، پنجاب کے محکمہ خوراک نے گندم کوٹے کے اجرا کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق نئی قیمت تین ہزار چار سو روپے ہوگی، اس وقت فلور ملز کو دو ہزار چار سو روپے فی من کے حساب سے گندم دی جارہی ہے۔
محکمہ خوراک نے قیمت بڑھانے کی سمری کابینہ کو بھجوا دی ہے، فلور ملز کو گندم مہنگی ملے گی تو وہ آٹا بھی مہنگا کریں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.