جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

پنجاب حکومت کا سرکاری محکموں میں فائل سسٹم بند کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے ای گورننس سے متعلق اہم قدم اٹھا لیا، تمام سرکاری محکموں میں فائل سسٹم بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 15واں اجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے صوبے کے تمام محکموں میں فائل سسٹم بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

دوران اجلاس کابینہ نے پیپرلیس سسٹم کے نفاذ کی منظوری دی، فیصلہ کیا گیا کہ محکموں کےلیے  ای فائلنگ سسٹم اپنانا ہوگا۔

پنجاب حکومت کے اس اقدام سے صوبے کو اربوں روپے کی بچت ہوگی۔

کابینہ اجلاس کے دوران محسن نقوی کی اے سی آرز کو بھی ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت کی گئی اور گلگت بلتستان اور کشمیر کے ذہین طلباء اور طالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں پنجاب حکومت کے پاس موجود لیپ ٹاپ طلباء و طالبات کو دینے کی منظوری دے دی گئی۔

دوران اجلاس ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے اچھرہ کے نوجوانوں کے لواحقین کو 15 لاکھ روپے فی کس امداد دینے کی منظوری دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں پنجاب پولیس منسٹریل پوسٹس رولز 2017ء میں ترمیم کے بعد منظوری دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.