بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب: تین ماہ کیلئے تبادلوں پر پابندی عائد

صوبہ پنجاب میں تین ماہ کے لیے تبادلوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق گریڈ 17 اور اس سے سینئر افسران پر ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر سیکریٹری کوارڈینیشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں یہ بھی بتایا گیا کہ پہلے سے خالی سیٹوں پر تعیناتیوں کی اجازت ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.