بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حلیم کا کرپشن پر بات کرنا بہت بڑا لطیفہ ہے: ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حلیم کا کرپشن پر بات کرنا بہت بڑا لطیفہ ہے، لینڈ گریبر اور پرائیویٹ لینڈ پر قبضہ کرکے بھتہ لینے والے کس منہ سے کرپشن کی بات کرتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے  سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں کورونا وائرس  کے حوالے سے جو اقدامات کیے ہیں، اُنہیں پوری دنیا سراہاتی ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کشمیر میں انتخابات ہار رہی ہے جس کی وجہ سے حلیم عادل چیخ رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ سندھ میں صحت کا نظام تمام صوبوں سے بہتر ہے، سندھ کے اسپتالوں کی بہترین خدمات پورے ملک میں عیاں ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید خان کا گزشتہ حکومتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کشمیری ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے تنگ آچکے ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پی پی پی نے ہمیشہ روزگار دیا، پی ٹی آئی نے وفاقی اداروں میں لوگوں کو بے روزگار کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ حلیم عادل اسمبلی کا ایک ناکام اپوزیشن لیڈر ہے، حلیم کو اُن کے کرتوتوں اور خراب شہرت کی وجہ سے اپنے لوگ بھی ناپسند کرتے ہیں، چور مچائے شور والا کام حلیم عادل صاحب بہتر کرتے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کا احوال تو یہ ہے کہ ایک انجینئر کو اپوزیشن لیڈر شپ سے نکال کر لینڈ گریبر کو لگا دیا۔

اُنہوں نے کہا کہ پی پی پی پر نوکریاں بیچنے کا الزام وہ لگا رہے ہیں جو الیکشن میں پارٹی کی ٹکٹیں بیچتے ہیں، الیکشن چور دوسروں کو چور کہہ کر اپنا گناہ چھپا رہے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ پی پی پی نے پوری پی ٹی آئی لیڈر شپ کی نیندیں اڑا رکھی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.