سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی کے لیے الیکشن کمیشن کو دی گئی دوسری ڈیڈ لائن بھی ختم ہو گئی۔
الیکشن کمیشن، وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک آج عدالتِ عظمیٰ میں رپورٹس جمع کرائیں گے۔
الیکشن کمیشن فنڈ موصول ہونے یا نہ ہونے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گا۔
سپریم کورٹ نے 14 اپریل کو اِن چیمبر سماعت میں 17 اپریل تک اسٹیٹ بینک کو فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے اِن چیمبر سماعت میں اسٹیٹ بینک کو براہِ راست فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔
Comments are closed.