منگل 27؍رمضان المبارک 1444ھ18؍اپریل2023ء

سوڈان میں فوج کے دو دھڑوں میں لڑائی جاری، ہلاکتوں کی تعداد 200 ہوگئی

سوڈان میں فوج کے دو دھڑوں میں جاری لڑائی میں ہلاکتوں کی تعداد 200 ہوگئی جبکہ 1800 افراد زخمی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 3 دن سے جاری کشیدگی کے دوران دارالحکومت خرطوم کے کئی اسپتالوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور کئی علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق خرطوم میں مسلح افواج اور باغی کوئیک ریسپانس فورسز کے درمیان یہ جھڑپیں تین روز سے جاری ہیں۔

واضح رہے کہ2021 میں فوجی بغاوت کے بعد اقتدار پر قبضہ کرنے والی سوڈانی فوج کے خلاف پیرا ملٹری فورس نے بغاوت کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.