منگل 27؍رمضان المبارک 1444ھ18؍اپریل2023ء

فواد ٹاؤٹ کے منہ سے ’ٹاؤٹ‘ لفظ اچھا نہیں لگتا، طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فواد ٹاؤٹ کے منہ سے ’ٹاؤٹ‘ لفظ اچھا نہیں لگتا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جونیئر کہا جا رہا ہے، اوئے جونیئر جج تمہیں چھوڑوں گا نہیں کہا جا رہا۔

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران نیازی فارن ایجنٹ کی طرح چیف جسٹس کی تصویر پر جوتے نہیں مارے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے مذاکرات کے معاملے پر حکومت کو غیر سنجیدہ قرار دے دیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عمران نیازی کی طرح ججز کے بچوں اور بیویوں کو دھمکی نہیں دی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے مذاکرات کے معاملے پر حکومت کو غیر سنجیدہ قرار دیا تھا۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ تحریک انصاف مذاکرات کے معاملے پر یکسو ہے، حکومت کی جانب سے مذاکرات پر کوئی سنجیدگی نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.