منگل 27؍رمضان المبارک 1444ھ18؍اپریل2023ء

رمضان اسپیشل: ’سیسمِ سیڈ رائس‘ بڑھائیں دسترخوان کی شان

چھوٹوں بڑوں کی پسند، نرم غذا چاول کون شوق سے نہیں کھاتا ہے اور اگر اس گرمی میں مذیدار چاولوں کی جھٹ پٹ ریسیپی مل جائے تو کیا ہی بات ہے۔

تل والے چاول بنانے کے لیے درکار اجزاء

بوائل چاول، انڈہ، تل کا تیل، ادرک، کالے اور سفید تل کے بیج، گاجر، شملہ مرچ، بند گوبھی، ہری پیاز، کالی مرچ، چکن پاؤڈر اور نمک۔

تل والے چاول بنانے کا طریقہ:

سب سے پہلے پین میں تِلوں کا تیل ڈال کر اس میں ادرک شامل کر لیں، اب اس میں پھینٹا ہوا انڈہ، تل کے بیج اور حسبِ منشا سبزیاں شامل کرلیں۔

کچھ دیر پکانے کے بعد اب اس میں ابلے ہوئے چاول شامل کر کے اچھی طرح ہلا لیں، اب اس میں کالی مرچ، نمک، چکن پاؤڈر ڈال کر مکس کر لیں۔

لیجیئے، آج کی افطار کے لیے ’سیسمَ سیڈ رائس‘ تیار ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.