منگل 27؍رمضان المبارک 1444ھ18؍اپریل2023ء

حکومت، اپوزیشن مذاکرات: جماعتِ اسلامی کی کمیٹی قائم

جماعتِ اسلامی پاکستان نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر لیاقت بلوچ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں پروفیسر ابراہیم، امیر العظیم اور قیصر شریف بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جماعتِ اسلامی کی کمیٹی دیگر جماعتوں کے قائدین سے رابطے اور ملاقاتیں کرے گی۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق کی ملاقات کے بعد عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی نے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔

کمیٹی کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کے معاملے پر ڈائیلاگ کے لیے قائل کیا جائے گا۔

جماعتِ اسلامی کی مذاکراتی ٹیم اے پی سی کی مجوزہ تاریخ پر بھی مشاورت کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.