منگل 27؍رمضان المبارک 1444ھ18؍اپریل2023ء

پنجاب انتخابات فنڈز، الیکشن کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرا دی۔

سپریم کورٹ نے آج فنڈز کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا ہے کہ انتخابات کے لیے فنڈز نہیں مل سکے ہیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی کے لیے الیکشن کمیشن کو دی گئی دوسری ڈیڈ لائن بھی ختم ہو گئی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے رپورٹ میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی طرف سے رقم منتقل نہیں کی گئی۔

دوسری طرف وزارتِ خزانہ کے حکام نے بھی اس حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی کے لیے الیکشن کمیشن کو دی گئی دوسری ڈیڈ لائن گزشتہ روز ختم ہو چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.