منگل 27؍رمضان المبارک 1444ھ18؍اپریل2023ء

ہتھنی نور جہاں ابھی بھی آئی سی یو کی مریض ہے، کنور ایوب

ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر کنور ایوب نے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ہتھنی نور جہاں کی صحت کے لیے ماہرین کی کمیٹی بنا دی ہے۔

ایک بیان میں کنور ایوب نے کہا کہ ہتھنی نور جہاں ابھی بھی آئی سی یو کی مریض ہے، ڈاکٹرز اور انتظامیہ ہتھنی کو کھڑا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز فورپاز سے رابطے میں ہیں، ان کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں، گزشتہ روز ہتھنی کے ٹیسٹ اور الٹراساؤنڈ کیےگئے، ٹیسٹ اور الٹراساؤنڈ کی رپورٹ فورپاز کو دی جائے گی۔

ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر کنور ایوب نے کہا ہے کہ ہتھنی نور جہاں کی آئی سی یو کے مریض جیسی کیفیت ہے۔

کنور ایوب کا کہنا ہے کہ ہتھنی نور جہاں کی آج صبح پوزیشن بھی تبدیل کرائی گئی ہے، ہتھنی کو ملٹی وٹامنز ڈرپس اور اینٹی بائیو ٹکس دی جا رہی ہیں۔

کراچی چڑیا گھر کے ڈائریکٹر نے یہ بھی کہا کہ آصفہ بھٹو کی جانب سے نور جہاں کو گرمی سے بچانے کے لیے 6 پنکھے دیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.