پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کی تیاری کرلی۔
ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ اسمبلی اجلاس سے قبل ن لیگ نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلا لیا۔
ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت رانا ثناءاللّٰہ اور سعد رفیق کریں گے، ن لیگ پنجاب اسمبلی میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔
ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے تمام ارکان صوبائی اسمبلی کو لاہور میں رہنے کی ہدایت کردی گئی۔
Comments are closed.