پنجاب بھر کے میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کےامتحانات کا آغاز ہوگیا، امتحانات یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام لیے جارہے ہیں۔
امتحانات کا آغاز ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل فارماکولوجی کے پرچہ سے ہوا، 43 میڈیکل کالجوں کے 6368 امیدوار امتحان میں شرکت کر رہے ہیں۔
ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق امتحان صبح نو بجے شروع ہو کر 12 بجے اختتام پذیر ہو گا، صوبے بھر میں 24 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، لاہور میں 2496 امیدوار امتحان دے رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی سختی سے پابندی کی جارہی ہے، وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔
Comments are closed.