وزیرِاعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ردیگ پشین کے مقام پر بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کر دیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آج پاک ایران سرحد کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے ایرانی صدر کے ساتھ بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کیا ہے۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور دیگر وفاقی وزراء بھی ہیں۔
بارڈر مارکیٹ سے سرحد کے دونوں اطراف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
دونوں سربراہان مَند پشین سرحدی کراسنگ پر بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح بھی کریں گے۔
پاکستانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ منڈی بین السرحدی تجارت، معاشی ترقی اور مقامی کاروبار کو فروغ دے گی۔
رپورٹس کے مطابق پولان گبد ٹرانسمیشن لائن سے ایران سے 100 میگا واٹ اضافی بجلی ملے گی۔
ذرائع کے مطابق ایران اور پاکستان کی سرحد پر تین نئی تجارتی منڈیاں بھی کھولی جارہی ہیں۔
پاک ایران تجارتی منڈی کھول دی گئی ہے، 2 منڈیوں کو کھولنے کا کام جاری ہے۔
Comments are closed.