پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص وکیل کے مخصوص لباس، کالے کوٹ پینٹ میں سیشن کورٹ آیا تھا۔
واقعے کے زخمیوں میں پولیس اہل کار بھی شامل ہے جسے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتی ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.