ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

پشاور، 4 تھانوں میں جینڈر ڈیسک غیر فعال

صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے 4 پولیس تھانوں میں قائم جینڈر ڈیسک غیر فعال جبکہ تعینات خواتین پولیس اہلکار بھی موجود نہیں ہیں۔

پشاور میں جینڈر ڈیسک کے دفاتر کو تالے لگے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں شکایت لے کر آنے والی خواتین اور خواجہ سراؤں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

’جینڈر ڈیسک کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں‘

دوسری جانب ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے اس معاملے سے متعلق  جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ تھانا چمکنی، حیات آباد، بڈھ بیر اور گلبہار میں جینڈر ڈیسک قائم ہے۔

ایس پی کینٹ وقاص رفیق کا کہنا ہے کہ جینڈر ڈیسک کو مانیٹر کیا جاتا ہے، ڈیسک پر عملہ نہ ہونے کی وجہ پولیو مہم یا دوسری ڈیوٹیاں ہیں۔

ایس پی کینٹ وقاص رفیق کے مطابق پشاور میں تھانوں میں قائم کی گئی جینڈر ڈیسک کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.