ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

جلاؤ گھیراؤ کیس: حلیم عادل شیخ اور راجا اظہر کی ضمانت منظور

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور راجا اظہر کی ضمانت منظور کر لی۔

 انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو فیروزآباد تھانے کی حدود میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے حلیم عادل شیخ اور راجا اظہر کو ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ حلیم عادل شیخ و دیگر پر ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ سمیت متعدد الزامات ہیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.