ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

امریکی صدر کے کتے کو وائٹ ہاؤس سے نکال دیا گیا

امریکی صدر جوبائیڈن کے پالتو جرمن شیفرڈ کتے ’کماندڑ‘ کو وائٹ ہاؤس سے نکال دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون اوّل جل بائیڈن کی ترجمان کا کہنا ہے کہ پالتو کتے کمانڈر کو مسلسل سیکرٹ سروس ایجنٹوں اور وائٹ ہاؤس کے عملے کے افراد کو کاٹنے کے واقعات کی وجہ سے وائٹ ہاؤس سے نکالا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق حال ہی میں امریکی صدر کے جرمن شیفرڈ کتے ’کماندڑ‘ نے خفیہ سروس ایجنٹ کو کاٹ لیا تھا، خفیہ سروس ایجنٹ پر یہ گیارہواں تصدیق شدہ حملہ تھا، جس کے بعد مذکورہ ایجنٹ کو فوری طبی امداد کی ضرورت پڑی تھی۔

وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ ایک بیان میں ترجمان الزبتھ الیگزینڈر نے کہا کہ صدر اور خاتون اوّل کو وائٹ ہاؤس میں کام کرنے والوں اور ان کی حفاظت پر مامور ایجنٹس کی حفاظت کا بہت خیال ہے۔ وہ ان کی جانب سے تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں اور ان کی حفاظت کے پیش نظر کمانڈر اب وائٹ ہاؤس کے کیمپس میں نہیں ہے اور اس حوالے سے اگلے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق اس واقعے کے بعد صدر جوبائیڈن کے 2 سالہ جرمن شیفرڈ پالتو کتے کمانڈر کو وائٹ ہاؤس سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا نے گزشتہ دنوں کمانڈر کے وائٹ ہاؤس کے عملے اور سیکرٹ سروس ایجنٹوں کو کاٹنے کی خبریں دی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق آخری بار کمانڈر کو وائٹ ہاؤس میں 30 ستمبر کو دیکھا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.