ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

ورلڈکپ: بنگلادیش کا افغانستان کیخلاف پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ

ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرمشالا کے ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

میچ میں افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللّٰہ شاہدی جبکہ بنگلادیش ٹیم کی قیادت شکیب الحسن کر رہے ہیں۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شکیب الحسن نے کہا کہ ہمیں اچھا پرفارم کرنا ہے۔

اس موقع پر حشمت اللّٰہ شاہدی نے کہا کہ ہم بھارت میں پُرجوش ہیں، آئی پی ایل کھیلنے کا ہمیں اس میچ میں بہت فائدہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایک طرح سے ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.