ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

لاہور میں میڈیکل اسٹورز پر ٹی بی کی ادویات کی قلت

لاہور میں میڈیکل اسٹورز پر ٹی بی کی ادویات کی قلت پیدا ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹی بی کے مریضوں نے اس حوالے سے محکمۂ صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ ٹی بی کے مرض کی ادویات کی سپلائی کمپنیوں سے نہیں آرہی۔

دوسری جانب دوا ساز کمپنیوں کے مطابق خام مال نہ ہونے کے باعث ٹی بی کی دوا نہیں بن رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.