بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پریزائیڈنگ آفیسر کی باتوں سے پتہ چلا کہ وہ اسکرپٹ پڑھ رہے تھے، وزیراعلی سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پریزائیڈنگ آفیسر کی باتوں سے پتہ چلا کہ انہیں کسی نے اسکرپٹ دیا تھا اور وہی اسکرپٹ وہ پڑھ رہے تھے۔

حیدر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں پریزائیڈنگ آفیسر نے خود کہا کہ وہ یوسف رضا گیلانی کے سات ووٹوں کو ریجیکٹ کرتا ہے۔

پیپلز پارٹی نے فاروق ایچ نائیک، نئیر بخاری، لطیف کھوسہ پر مشتمل قانونی ٹیم بنادی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ تو یہ سمجھے تھے کہ جسے کامیاب قرار دیا گیا ہے، وہ شاید حلف اٹھانے سے منع کردے کہ وہ تو الیکشن ہار گئے ہیں، مگر ایسا نہیں ہوا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی ہی چیئرمین سینیٹ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.