’جیو نیوز‘ پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ میں اپنی تقریر سے متعلق وضاحتی بیان جاری کر دیا۔
وزیرِدفاع پرویز خٹک نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اپنی تقریر میں واضح طور پر کہا تھا کہ وہ عمران خان کے ساتھ مخلص اور ان کے احسان مند ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ عمران خان کی سپورٹ کی وجہ سے کامیاب ہوئے ہیں، ضمنی انتخابات میں اپوزیشن کو شکست دیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ دفاع پرویز خان خٹک نے کہا تھا کہ میں نہ چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی۔
انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کے مجھ پر بہت احسانات ہیں، اس لیے تن من دھن سے عمران خان کے ساتھ ہوں۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جس کا ساتھ دیتا ہوں وہ آسمان پر پہنچ جاتا ہے اور جس کا ساتھ چھوڑ دوں وہ صفر ہوجاتا ہے۔
وفاقی وزیرِ دفاع کا یہ بھی کہنا تھا اپوزیشن میری عزت کرتی ہے، اس لیے میں بھی ارکان اسمبلی کا خیال رکھتاہوں، مجھے سیاست میں کوئی دھوکا نہیں دے سکتا۔
Comments are closed.