جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

پاک فضائیہ نے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کردی

پاک فضائیہ نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کردی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک فضائیہ نے عبداللّٰہ نوید کے پائلٹ بننے کے خواب کو پورا کردیا۔

پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس پر ایک دن کےلیے عبداللّٰہ نوید کو پائلٹ بنایا گیا۔

 ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ایئر وائس مارشل خالد محمود اور ایئر کموڈور عاصم رانا نے عبداللّٰہ نوید کو اعزازی رینک پہنائے۔

عبداللّٰہ نوید کو پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے میں بٹھایا گیا، بیس کے یونٹس کا دورہ بھی کروایا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.