جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

پرویز الہٰی کے گھر کی خواتین پر تشدد کیا گیا، یہ تشویش کی بات ہے، کامل علی آغا

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ چھاپے کے دوران پرویز الہٰی کے گھر کی خواتین پر تشدد کیا گیا، یہ بہت تشویش کی بات ہے، سینیٹ اس کا نوٹس لے۔

ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کامل علی آغا نے کہا کہ پنجاب کی نگراں حکومت الیکشن کے سوا ہر وہ کام کر رہی ہے، جو انتقامی سیاست ہے۔

ق لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی 2 مرتبہ وزیر اعلیٰ پنجاب رہے، وہ ڈپٹی وزیر اعظم بھی رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی نے کسی کے خلاف سیاسی انتقام کی کارروائی نہیں کی، انہوں نے شرافت کی سیاست کی اور ترقیاتی منصوبے بنائے۔

ق لیگی سینیٹر نے کہا کہ آئی جی پنجاب کو طلب کر کے پوچھنا چاہیے کہ کس قانون کے تحت گھر پر حملہ آور ہوئے، اس معاملہ کو داخلہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.