hookup Roosevelt New Jersey best totally free hookup app hookup Vincentown New Jersey best hookup apps that aren't a scam carolina sweets hookup hotshot hookup Monmouth Junction NJ

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک آسٹریلیا سیریز میں لاجواب کرکٹ ہو گی، جیسن گلسپی

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلسپی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی سیریز میں لاجواب کرکٹ ہو گی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے پیغام میں جیسن گلسپی نے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورۂ پاکستان زبردست ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آخری مرتبہ 2007ء میں آسٹریلیا اے ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے 24 برس بعد ہونے والے دورۂ پاکستان کے لیے 16 رکنی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے اعلان کردہ اسکواڈ کے مطابق ایرون فنچ وائٹ بال فارمیٹ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان کے لیے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے۔

گزشتہ دنوں کرکٹ آسٹریلیا نے بورڈ میٹنگ کے بعد دورۂ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کی تھی، آسٹریلین ٹیم 1998ء کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔ پی سی بی نے دورے کے نئے شیڈول کا اعلان کیا تھا، دورہ اب کراچی کے بجائے پنڈی سے شروع ہوگا اور پنڈی ہی میں ختم ہوگا۔

آسٹریلوی ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی، چاروں وائٹ بال میچز لاہور کی بجائے راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

کینگروز 5 اپریل کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل کر وطن لوٹ جائیں گے۔ مقامات میں تبدیلی یوم پاکستان کی ریہرسل اور لاجسٹک وسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.