carolina sweets hookup hotshot my senior hookup reviews glasgow hookups gay clubs for hookups best really free hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: 2 پولیس مقابلے، 3 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے پیر آباد اور جمشید کوارٹرز میں پولیس کے ڈاکوؤں کے ساتھ ہوئے مبینہ مقابلوں کے بعد 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی میں پیرآباد سے پولیس نے زخمی ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے تاجر سے 60 لاکھ روپے کی رقم لوٹی تھی۔

پولیس نے پیر آباد کی میانوالی کالونی میں ہوئے مذکورہ مقابلے کے بعد زخمی ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکہا ہے کہ پولیس اور رینجرز جو حکمت عملی مرضی بنائے مجھے رزلٹ چاہیے۔

گرفتار ملزمان ساجد اور دلاور نے کچھ عرصے قبل تاجر سے 60 لاکھ روپے کی رقم لوٹی تھی۔

ملزمان کے قبضے سے 3 لاکھ 97 ہزار روپے کی نقد رقم، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

ادھر پولیس نے جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود میں جہانگیر روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو حمید الرحمٰن کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں تاحال کمی نہیں آئی ہے، لٹیرے دندناتے پھر رہے ہیں، کسی کی جان اور مال ان سے محفوظ نہیں ہے، گزشتہ روز بھی مختلف وارداتوں میں 1 پولیس اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

گرفتار زخمی ڈاکو حمید الرحمٰن نے پٹیل پاڑہ، سولجر بازار اور گرومندر کے علاقوں میں 100 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

گرفتار ملزم اسلحہ اور بارود رکھنے پر فیروزآباد میں دہشت گردی کے کیس میں بھی گرفتار ہو چکا ہے۔

گرفتار زخمی ڈاکو حمید الرحمٰن کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.