بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شرفین ردرفورڈ پی ایس ایل چھوڑنے پر مایوس

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے بیٹر شرفین ردرفورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا اہم مرحلہ چھوڑ کر جانے پر مایوسی ہورہی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر کئے گئے پیغام میں شرفین ردرفورڈ نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ہمیشہ سے ہی میری ترجیح رہی ہے کیوں کہ پی ایس ایل نے مجھے دنیا بھر میں متعارف کروایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر باپ کی طرح میں بھی اپنے بچے کی پیدائش کی وجہ سے مجبور تھا کیوں کہ وہ میرے لیے سب کچھ ہے۔

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی شرفین ردرفورڈ نے پاکستان میں ملنے والی مہمان نوازی اور پیار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پھر ملے گے۔

پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی میں شامل دو غیر ملکی کھلاڑی لیگ کے آئندہ میچوں سے دستبردار ہوگئے۔

شرفین ردرفورڈ نے اپنی ٹیم پشاور زلمی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ شرفین ردرفورڈ نے ذاتی مصروفیات کے باعث لیگ کےدوسرے مرحلے میں چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

واضح رہے ک پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، 24 فروری (جمعرات) کو اس کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.