جمعرات 23؍شعبان المعظم 1444ھ16؍مارچ 2023ء

پاک امریکا دو طرفہ ماحولیاتی ایجنڈے پر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ

پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ ماحولیاتی اور آب و ہوا سے متعلق کام کے ایجنڈے پر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ آج منعقد ہوا۔

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی صدارت کی۔

امریکی وفد کی قیادت اسسٹنٹ سیکریٹری مونیکا میڈینا کر رہی تھی، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم بھی مذاکرات میں شریک تھے۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ امور، گرین الائنس سے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عہد کیا گیا۔

وفاقی وزیر شیری رحمان نے پاکستان کو درپیش ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل پر روشنی ڈالی۔

شیری رحمان نے گزشتہ سال آنے والے سیلاب میں امریکی امداد اور جذبہ خیرسگالی کو سراہا۔

زرعی، آبی اور توانائی کے شعبہ جات میں باہمی ہم آہنگی سے کام کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.