بدھ20؍ربیع الثانی 1444ھ16؍نومبر 2022ء

پاک آئرلینڈ ویمن ون ڈے سیریز، فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسر ا اور آخری ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا، تین میچوں کی سیریز میں مقابلہ ایک، ایک سے برابر ہے۔

دونوں ٹیمیں سیریز کے آخری میچ میں آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مد مقابل ہوں گی، تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔

سیریز کے فیصلہ کن معرکے کیلئے پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔

آئرش ٹیم کی کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کے علاوہ بیٹنگ ڈرلز کیں جبکہ اُنہوں نے موسیقی پر فزیکل ٹریننگ کی اور فٹ بال بھی کھیلی۔

لاہور کے خوشگوار موسم میں مہمان کھلاڑی پُرجوش دکھائی دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.