منگل19؍ربیع الثانی 1444ھ15؍نومبر2022ء

چیئرمین PCB کی کھلاڑیوں کے ہمراہ وطن واپسی

قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے بعد وطن واپس پہنچ گئی، کھلاڑیوں کے ایئرپورٹ پہنچنے پر شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور سیلفیاں بنائیں۔

نجی ایئر لائن کے زریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے والے کرکٹ ٹیم اسکواڈ میں پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ سمیت کپتان بابر اعظم ، آصف علی، عثمان قادر اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور دیگر آفیشل شامل ہیں۔

بابر اعظم کی ایئرپورٹ آمد پر لوگوں کے ہجوم نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور پلیئرز کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔

کھلاڑیوں کو ویلکم کرنے کے لیے اُنکے اہل خانہ بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے سخت سیکیورٹی میں کھلاڑیوں کو گاڑیوں تک پہنچایا جہاں سے وہ میڈیا سے بات کیے بغیر روانہ ہوگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.