منگل19؍ربیع الثانی 1444ھ15؍نومبر2022ء

فیصل کریم کنڈی کا سامان دوران سفر غائب

وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی کا سامان دوران سفر  غائب ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق فیصل کریم کنڈی غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے اسلام آباد سے یو اے ای جارہے تھے۔

فیصل کریم کنڈی نے غیرملکی ایئرلائن پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے بعد بھی انہیں سامان نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ یہ غیرملکی ایئر لائن کا غیر پیشہ ورانہ اقدام ہے جبکہ غیر ملکی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ سامان ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.