منگل19؍ربیع الثانی 1444ھ15؍نومبر2022ء

ایمزون کا تقریباً 10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا ارادہ

امریکا کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایمزون تقریباً 10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، یہ برطرفیاں ایمزون کے الیکسا جیسے آلات، ریٹیل اور ہیومن ریسورس کے شعبوں میں کی جائیں گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ ایمزون کی جانب سے ملازمتوں میں سب سے بڑی کٹوتی ہوگی۔

ایمزون ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملازمتوں کے خاتمے کا مطلب ہے ایمزون کے 3 فیصد کارپوریٹ ملازمین اور ایک فیصد سے کم عالمی ورک فورس کی نوکریاں ختم ہو جائیں گی۔

دنیا بھر میں ایمزون ملازمین کی تعداد 15 لاکھ سے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ کرسمس سے پہلے کا وقت ایمزون کے لیے انتہائی منافع بخش ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کرسمس سے پہلے اتنے بڑے پیمانے پر نوکریوں کے خاتمے سے ظاہر ہوتا ہے عالمی معیشت کی سست رفتاری کی وجہ سے کامیاب کاروباری ادارے بھی دباؤ کا شکار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.