بدھ20؍ربیع الثانی 1444ھ16؍نومبر 2022ء

حارث رؤف کا گھر پہنچنے پر شاندار استقبال

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے بعد اسلام آباد اپنے گھر پہنچ گئے۔

اسلام آباد پہنچنے پر حارث رؤف کے اہل خانہ اور دوست احباب نے ان کا استقبال کیا۔

حارث رؤف کے گھر کے باہر مداحوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔

اس سے قبل پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ سمیت کپتان بابر اعظم، آصف علی، عثمان قادر، فاسٹ بولر نسیم شاہ اور دیگر آفیشل نجی ایئر لائن کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے بعد وطن واپس پہنچ گئی، کھلاڑیوں کے ایئرپورٹ پہنچنے پر شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور سیلفیاں بنائیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان ٹیم کو انگلینڈ سے شکست ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.