منگل19؍ربیع الثانی 1444ھ15؍نومبر2022ء

پاکستان اور بنگلادیش انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آج سے آغاز

پاکستان اور بنگلا دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آج سے ملتان میں آغاز ہورہا ہے۔

دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز میچ کے لیے بھرپور پریکٹس کی اور ٹرافی کی رونمائی بھی کی جس میں پاکستانی کپتان سعد بیگ اور بنگلا دیش کی ٹیم کے کپتان احرار امین نے شرکت کی۔

گزشتہ روز بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ نے عشایئے میں شرکت کی اور مقامی شاپنگ مال کا دورہ کیا، مہمان کھلاڑیوں نے پاکستان کی مہمان نوازی کو سراہا۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کی ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے، جہاں وہ ملتان میں ون ڈے سیریز کے بعد اب ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.