بدھ20؍ربیع الثانی 1444ھ16؍نومبر 2022ء

عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کا سربراہ پھر تبدیل

changed again

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی تحقیقات کےلیے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کا سربراہ تیسری مرتبہ تبدیل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے پہلے ڈی آئی جی ریاض نذیر گاڑھا، پھرطارق رستم چوہان انکے بعد خرم علی کو سربراہی سونپی مگر اب سی سی پی اولاہورغلام محمود ڈوگر کو جے آئی ٹی کا نیا سربراہ بنادیا گیا۔ پہلی جے آئی ٹی طارق رستم چوہان کی سربراہی میں 5 ممبران پر مشتمل تھی، دوسری جے آئی ٹی سید خرم علی کی سربراہی میں 6 رکنی بنائی گئی تھی جبکہ اب تیسری مرتبہ جے آئی ٹی غلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں 6 ممبران پر مشتمل تشکیل دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر جے آئی ٹی کے کنوینئر مقرر کردیے گئے جبکہ آر پی او ڈی جی خان سید خرم علی اب بطور ممبر کام کریں گے۔اعلامیے کے مطابق اے آئی جی مانیٹرنگ انویسٹیگیشن پنجاب احسان اللہ چوہان، ایس پی پوٹھوہار راولپنڈی ڈویژن، ملک طارق محبوب، سی ٹی ڈی سے نصیب اللہ جے آئی ٹی کے رکن ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جی آئی ٹی 3 نومبرکو وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والی فائرنگ کی تحقیقات کرے گی۔

You might also like

Comments are closed.