ساتویں ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کی آرزو نے گولڈ میڈل جیت لیا۔
نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ساتویں ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کی آرزو نے 66 کے جی کلاس میں گولڈ میڈل جیتا۔
انہوں نے پہلی فائٹ میں بھارت اور فائنل میں نیپال کی کھلاڑی کو شکست دی۔
علاوہ ازیں پاکستان کی لائبہ ضیاء نے 50 کے جی مائنس کلاس میں گولڈ میڈل جیتا۔
لائبہ ضیاء نے پہلی فائٹ میں سری لنکا، دوسری فائٹ میں نیپال اور فائنل میں بھارت کی کھلاڑی کو ہرایا۔
Comments are closed.