بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان ویمن ہاکی کا بڑا نام ’پروین عاطف‘

پاکستان ویمن ہاکی کا جب بھی ذکر ہوگا مرحومہ پروین عاطف کا نام سب سے پہلے آئے گا۔

انہوں نے پاکستان میں ویمن ہاکی کی شروعات کی، آج پروین عاطف کی سالگرہ ہے۔

پاکستان ہاکی میں عاطف فیملی کا نام سنہری حروف میں لکھا گیا ہے، بریگیڈیئر عاطف اعلیٰ پائے کے کھلاڑی اور منتظم تھے۔

ان کے دور میں پاکستان ورلڈ اور اولمپک چیمپئن بنا، ان کی اہلیہ پروین عاطف نے ویمن ہاکی کی سرپرستی کر کے شہرت حاصل کی۔

پروین عاطف پاکستان میں ویمن ہاکی کی پائینر تھیں، وہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی ممبر رہیں جبکہ ایشین ویمن ہاکی کی نائب صدر بھی رہیں۔

پی ایچ ایف کے سیکریٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ پروین عاطف کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پروین عاطف جو 8 کتابوں کی مصنفہ بھی ہیں، 13 اپریل 1938 کو پیدا ہوئیں جبکہ ان کا انتقال 2018ء میں ہوا۔

پاکستان میں ویمن ہاکی کے لیے پروین عاطف کی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.