پاکستان نے کورونا وائرس پابندیوں کی کیٹیگری ’سی‘ سے بھارت کو نکال دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کو کیٹیگری سی سے نکالنے کے بعد واہگہ کے راستے لوگوں کی آمد و رفت جاری ہے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق آمد و رفت پر پابندی کورونا کے باعث 22 مئی2021 سے 12 اگست تک رہی۔
ذرائع کے مطابق بھارت سے لوگوں کی آمد و رفت کے دوران این سی او سی کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ کے راستے تجارت بند ہے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق کشمیر سے متعلق 5 اگست 2019ء کو بھارتی اقدامات کے بعد تجارت کو بند کیا گیا تھا۔
Comments are closed.