phillipines ladies im bold www gogol ecom no games allowed pinay love free matrimonial site how to meet girls in the philippines

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جیو نیوز کی خبر پر بجلی کی اوور بلنگ کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی، ذرائع

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے اوور بلنگ کے معاملے پر جیو نیوز کی خبر پر جانچ پڑتال شروع کردی گئی۔

پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی نے ڈسکوز کے بلوں کی جانچ پڑتال شروع کی ہے۔ 31دنوں سے زیادہ کی بجلی کی بلنگ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

نیپرا کے نوٹی فکیشن کے مطابق اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔

سیکریٹری پاور علی رضا بھٹہ نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر کی ہدایت پر اوور بلنگ کا معاملہ دیکھ رہے ہیں۔ متعلقہ اداروں کو اوور بلنگ کے حوالے سے ہدایت کردی ہے۔ جانچ پڑتال جلد مکمل کرلی جائے گی۔

اضافی وصول کی گئی رقم کی واپسی کے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ رپورٹ مرتب ہونے سے پہلےکچھ نہیں کہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.