اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے پاکستان کی کنٹری رپورٹ جاری کردی، جس میں عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے نیا آئی ایم ایف پروگرام لینا پڑے گا۔
رپورٹ میں سیاسی عدم استحکام، سیکیورٹی، معاشی کمزوریاں بڑے مسائل قرار دی گئی ہیں، اکانومسٹ نے کہا کہ مہنگائی، ٹیکسز کا بوجھ بڑھنے سے حکومت مقبولیت کھو چکی، موجودہ حکومت کا اپنی مدت پوری کرنے کا امکان ہے۔
اکانومسٹ رپورٹ میں ڈالر 2023 میں 291 روپے، سال 2025 میں 302 تک جانے کی پیشگوئی کی گئی اور کہا گیا کہ سال 2024 سے 2027 کے دوران روپیہ کمزور رہے گا، شرح سود بھی مزید 2 فیصد بڑھ کر 23 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کو 4 سال میں 77.5 ارب ڈالر بیرونی قرضہ واپس کرنا ہے، معاشی شرح نمو اس سال 1.5 فیصد، اگلے سال منفی 0.2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
اس سال مہنگائی 30.3 فیصد، اگلے سال کم ہوکر20.8 فیصد پر آجائے گی، بےروزگاری اس سال 9.6 فیصد، اگلے سال بڑھ کر 9.9 فیصد ہو جائے گی۔
Comments are closed.