جمعہ 7؍شوال المکرم 1444ھ28؍اپریل 2023ء

حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات کی اندرونی کہانی، تحریک انصاف نے شرائط رکھ دیں

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 3 شرائط سامنے رکھی گئیں،  جس میں کہا گیا کہ رواں سال مئی میں قومی اسمبلی اور دونوں صوبائی اسملیاں تحلیل کی جائیں۔

پی ٹی آئی نے دوسری شرط میں کہا کہ 14 مئی کے علاوہ ایک ساتھ انتخابات کیلئے آئین میں ترمیم کی جائے، آئینی ترمیم کیلئے تحریک انصاف کے استعفے واپس لینے ہوں گے۔

پی ٹی آئی وفد انتخابات سے متعلق ایک نکاتی ایجنڈے پر ملاقات کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے رکھی گئی تیسری  شرط میں کہا گیا کہ رواں سال جولائی میں ملک بھر میں انتخابات کروائے جائیں۔

واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں ملاقات ہوئی، پاکستان تحریک انصاف کے وفد میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور علی ظفر شامل تھے۔

پی ٹی آئی وفد نے انتخابات سے متعلق ایک نکاتی ایجنڈے پر ملاقات کی۔

حکومتی وفد میں اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، سعد رفیق، یوسف رضا گیلانی، نوید قمر، کشور زہرا شامل تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.