جمعرات 6؍شوال المکرم 1444ھ27؍اپریل 2023ء

بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں کمائے تقریباً 77 لاکھ ڈالر واپس بھیجے، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں کمائے تقریباً 77 لاکھ ڈالر واپس بھیجے۔

مرکزی بینک کے مطابق مارچ میں براہ راست سرمایہ کاری سے کمائے 61 لاکھ ڈالر واپس بھیجے گئے۔

پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے کمائے 17 لاکھ ڈالر پاکستان سے واپس بھیجے گئے۔

بیرونی سرمایہ کاروں نے جولائی تا مارچ پاکستان میں کمائے 23 کروڑ 31 لاکھ ڈالر واپس بھیجے۔

9 ماہ میں براہ راست سرمایہ کاری سے کمائے 19 کروڑ 45 لاکھ پاکستان سے بھیجے گئے۔

پاکستان میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے کمائے 3 کروڑ 86 لاکھ ڈالر بیرونی سرمایہ کاروں نے واپس بھیجے۔

مالی سال 22ء کے ابتدائی 9 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں کمائے ایک ارب 26 کروڑ ڈالر واپس بھیجے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.