بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں جولائی میں کورونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ملک میں آئندہ ماہ عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

انہوں نےس سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان میں جولائی میں کورونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی میں کورونا کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بنیاد پر جائزہ لیا گیا، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے کورونا بڑھے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مضبوط ویکسی نیشن پروگرام جاری نہ رہنے کی صورت میں کورونا کی چوتھی لہرکا خطرہ ہے۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ صدر، وزیراعظم نے اپنی باری آنے پر کورونا ویکسین لگوائی، میں بھی اپنی باری کا انتظار کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شہری کورونا ایس او پیز پر عمل کریں، جتنا جلد ممکن ہو ویکسی نیشن کروائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.