امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف محاذوں پر امریکا کے ساتھ شراکت دار ہے۔
جاری کیئے گئے ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام کی بات ہو تو امریکا اور پاکستان کے مفادات مشترک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان حالیہ دنوں میں امن کی مشترکہ خواہش میں مدد گار رہا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ماضی میں افغانستان کے کچھ پڑوسیوں نے وہاں استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ممالک افغانستان میں دوسرے ممالک کی جانب سے ذمے داری اٹھانے پر خوش تھے۔
نیڈ پرائس کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا واضح کر چکا ہے کہ ہم اس بات کو مکمل یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک اپنا تعمیری کردار ادا کریں۔
Comments are closed.