افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر کھلاڑی اصغر افغان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے دوران ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
رواں ایونٹ میں افغانستان کی پوزیشن اچھی دکھائی دے رہی ہے، جہاں اس نے اسکاٹ لینڈ کیخلاف کامیابی سمیٹی تھی جبکہ پاکستان کیخلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آئندہ میچز میں افغانستان کو گروپ اسٹیج میں بھارت اور نیوزی لینڈ سے بھی سامنا کرنا ہے۔
ادھر اصغر افغان نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے اور وہ کل اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں افغانستان کی ٹیم کل نمیبیا سے مقابلہ کرے گی۔
Comments are closed.