حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے صرف 14 ارب روپے میں چلائی جا رہی ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے بتائی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ریلوے کو 97 ارب روپے ملتے ہیں جن میں سے 83 ارب روپے تنخواہوں، پینشن اور فیول کی مد میں چلے جاتے ہیں۔
علی محمد خان نے قومی اسمبلی کو مزید بتایاکہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سرکلر ریلوے کو 20 سال بعد بحال کیا گیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہرِ قائد میں اب 27 میں سے 14 کلومیٹر پر سرکلر ٹرین چل رہی ہے، سرکلر ریلوے ٹریک سے 13 کلو میٹر تک پر ہوا قبضہ چھڑانا باقی ہے۔
Comments are closed.