ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے 27ویں روز تحریک نسواں کا تھیٹر پلے ’زیست‘ پیش

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے ستائیسویں روز تحریک نسواں کی جانب تھیٹر پلے ”زیست“ اردو زبان میں پیش کیا گیا۔

تھیٹر کی رائٹر، ڈائریکٹر اور کوریوگرافر شیما کرمانی تھیں، ڈرامہ کی کاسٹ میں نینا بلیک، تابتہ، رمیشا، آسیہ، شازیہ، صبیحہ، بشریٰ، زہرا اور شیما کرمانی شامل تھیں۔

”زیست“ امرتا پریتم کی مختصر کہانیوں کے دلکش جوہر کو زندہ کرتا ہے، یہ ڈرامہ زندگی اور ہوا کے علامتی کرداروں کے ذریعے آج کی خواتین کی زندگی کی حقیقت سے پردہ اٹھاتا ہے، جیسے زندگی اور ہوا معاشرتی منظر نامے کو عبور کرتی ہے۔

یہ ڈرامہ کثیر جہتی چیلنج اور کامیابیوں کو بیان کرتا ہے جو خواتین کے تجربات کو تشکیل دیتے ہیں، ”زیست“ عصری مسائل پر گہری نظر رکھتے ہوئے خواتین کے کردار اور خواہشات کی گہرائی سے تحقیق کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.